امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون ، مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ کو لیڈ کرنے پر زور دیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون کر کے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کے حوالے سے موجودہ حالات میں خود لیڈ کرے،

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا،سراج الحق نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے پوری قوم ایک پیج پر ہے، پاکستان فلسطین کے حوالے سے موجودہ حالات میں خود لیڈ کرے، او آئی سی کے اجلاس میں واضح اور دو ٹوک موقف اپنایا جائے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کا کہ فلسطین کے ایشو پرمسلم ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے رابطے میں ہوں،فلسطین کے ایشو پر متفقہ لائحہ عمل اختیار کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں