تیمور جھگڑا

امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی جلسوں میں عوامی شرکت سے بوکھلا گئی ہے‘ تیمور جھگڑا

پشاور (نمائندہ عکس)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی جلسوں میں عوامی شرکت سے بوکھلا گئی ہے۔سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق تیمور جھگڑا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکنا شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری اور ہراسانی قابل مذمت ہے، امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی جلسوں میں عوامی شرکت سے بوکھلا گئی ہے۔

تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے صوابی اور شانگلہ میں جلسے کئے، ہم نے رکاوٹیں کھڑی نہیں کیں، ایسے ہتھکنڈوں سے یہ اپنی قبر خود کھود رہی ہے۔واضح رہے کہ سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے ہفتہ کو ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے دوران عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سیالکوٹ میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسہ کرنے پر پی ٹی ا?ئی کے کارکنان کوپولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے پر امن کارکنان پر پولیس نےآنسو گیس کی شیلنگ کے بعد لاٹھی چارج کرتے ہوئے جلسے کی انتظامات کو درہم برہم کرنا شروع کر دیا۔عثمان ڈار اور دیگر گرفتار کارکنان کو نارووال جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں