عالمگیر خان

امپورٹڈ حکومت نا منظور کا نعرہ ہمیشہ لگاتا رہوں گا، عالمگیر خان

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نا منظور کا نعرہ ہمیشہ لگاتا رہوں گا۔ عالمگیر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے گھر پر پولیس کی 25 موبائلوں نے اس طرح ریڈ کی جیسے کسی بڑے دہشت گرد کو پکڑنے آئے ہیں، جواز بنایا گیا کہ میں نے ویڈیو بیان میں اداروں کے خلاف بات کی ہے، میں پہلے بھی وضاحت دے چکا ہوں کہ اس ویڈیو کو غلط رنگ دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کی عزت اور احترام کرتے ہیں، یہ امپورٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ ان ہتھکنڈوں سے میری آواز کو دبا دیں گے پر یہ مجھے عمران خان کی سپورٹ اور امپورٹڈ حکومت نا منظور کا نعرہ لگانے سے نہیں روک سکتے، امپورٹڈ حکومت کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت تحریک اور عمران خان کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پشاور ہائی کورٹ میں ضمانت کے لئے اپیل دائر کر دی ہے، افسوسناک بات ہے کہ ہم پر غداری کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

عالمگیر خان نے کہا کہ میں وہ شخص ہوں جس نے اس ملک اور شہر کی بے لوث خدمت کی، جو غدار ہیں اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے وہ اسمبلی میں بیٹھے ہیں، جو 20، 20 کروڑ میں اپنے ضمیر بیچ رہے تھے وہ آج حکومت میں بیٹھے ہیں اور غدار ہمیں کہا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر میرا جرم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونا ہے تو میں کھڑا رہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں