ہائیڈروکسی کلوروکوین

اموات میں اضافہ، کورونا کے مریضوں پر ہائیڈروکسی کلوروکوین کے تجربات معطل،ڈبلیو ایچ او

نیویارک(عکس آن لائن) عالمی ادارہِ صحت نے حفاظتی خدشات کے پیشِ نظر کورونا کے علاج کیلئے ہائیڈروکسی کلوروکوین کے تجربات معطل کردئیے ہیں، ہائیڈروکسی کلوروکوین کوویڈ 19 مریضوں کی مدد نہیں کرتی بلکہ اس سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے، مختلف ملکوں میں کوروناسے بچا ﺅکیلئے دواﺅں پر کام کرنیوالی تنظیم کی سفارش پرپابندی لگائی گئی ہے،پابندی عارضی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہائیڈروکسی کلوروکوین کوروناکے مریضوں میں موت کے امکانات بڑھاسکتی ہے، جس کے بعد عالمی ادارہِ صحت نے حفاظتی خدشات کے پیشِ نظر ہائیڈروکسی کلوروکوین کے تجربات معطل کردئیے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ یہ پابندی عارضی ہے،دواکے تمام پہلووں کا جائزہ لے رہے ہیں، مختلف ملکوں میں کورونا سے بچا کیلئے دواوں پرکام کرنیوالی تنظیم کی سفارش پرپابندی لگائی گئی ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے برطانوی جریدے دی لینسیٹ میں جمعے کے روز شائع ہونے والے نتائج کا حوالہ دیا، جس میں دکھایا گیا تھا کہ ہائیڈروکسی کلوروکوین کوویڈ 19 مریضوں کی مدد نہیں کرتی بلکہ اس سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔جنیوا میں پریس بریفنگ میں ڈبلیو ایچ او کے چیف سائنسدان سومیا سوامیاتھن نے کہا ہائیڈروکسی کلوروکوین کی افادیت اور حفاظت کے بارے میں شواہد اکٹھے کرنا کام جاری رکھنا ضروری ہے، ہم اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں اگر یہ محفوظ اور موثر ہو اور اموات کو کم کردے۔

خیال رہے برطانوی جریدے دی لینسیٹ میں جمعہ کو شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق تقریبا ایک لاکھ کورونا وائرس کے مریضوں کے مطالعے میں اینٹی وائرل دوائیوں ہائیڈروکسی کلورو کوئن کے ساتھ ان کا علاج کرنے میں کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے بلکہ مریضوں کی اموات کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں