کامران بنگش

امن وامان کی صورتحال کے مسئلے پر خیبرپختونخوا کو بھی ان بورڈ لیا جائے، کامران بنگش

پشاور(نمائندہ عکس) وزیر اعلی تعلیم خیبر پختونخوا کامران بنگش نے کہا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کے مسئلے پر خیبرپختونخوا کو بھی ان بورڈ لیا جائے، خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ چار سال امن کے لئے بہت کام کیا، 2013 سے پہلے کا پشتو اور بعد کے پختونخوا میں بہت فرق ہے۔ وزیر اعلی تعلیم خیبر پختونخوا کامران بنگش نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے مہنگائی آئی ہے، ہم امن اور مذاکرات کے راستے کو ترجیح دیتے ہیں، اس مسئلے پر خیبرپختونخوا کو بھی ان بورڈ لیا جائے۔

کامران بنگش نے کہا کہ یہاں امن و امان کی صورتحال پر وفاق کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے، وفاقی حکومت نے جرگہ بنایا جس میں صوبے کو نظر انداز کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امن اور مفاد کے لئے وفاق حکومت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، یہ ایک قومی مسئلہ ہے اسکو صوبے تک محدود نہ رکھا جائے۔ کامران بنگش نے مزید کہا کہ یہاں جو امریکی سفیر آئے وہ مہمان تھے، خان صاحب نے کسی سفیر سے بات نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں