افغان طالبان

امن مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، حقیقی اسلامی نظام چاہتے ہیں، افغان طالبان

کابل (عکس آن لائن)افغان طالبان نے کہا ہے کہ وہ کابل حکومت کے ساتھ امن مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور ملک میں حقیقی اسلامی نظام کے نفاذ کے خواہش مند ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطاب اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں طالبان کی طرف سے کہا گیا کہ وہ ہندو کش کی اس ریاست میں ایسا اسلامی نظام چاہتے ہیں، جس میں مذہبی اصولوں اور ثقافتی روایات کے مطابق خواتین کے حقوق کی ضمانت بھی دی گئی ہو۔

طالبان عسکریت پسندوں کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت پر جاری کیا گیا جب افغانستان سے غیر ملکی فوجی دستوں کا انخلا جاری ہے، عسکریت پسندوں کے خونریز حملوں میں تیزی آ چکی ہے اور قطر میں کابل حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے مابین بات چیت میں تاحال کوئی بڑی پیش رفت بھی نہیں ہو سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں