ملا عبدالغنی برادر

امن مذاکرات میں پیشرفت کیلئے دوحا معاہدے پر عملدر آمد ضروری ہے، ملا عبدالغنی برادر

دوحا (عکس آن لائن)طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر نے کہا ہے امن مذاکرات میں پیشرفت کیلئے دوحا معاہدے پر عملدر آمد ضروری ہے جبکہ افغان صدارتی محل نے کہا ہے کہ طالبان صرف افغان عوام کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان رہنماعبدالغنی برادر نے طالبان کی ویب سائٹ پرشائع مضمون میں کہا ہے کہ امن معاہدے پرعملدر آمد کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ہم افغانستان میں حقیقی اسلامی نظام کاقیام چاہتے ہیں،حقیقی اسلامی نظام افغان عوام کے تمام مسائل کے حل کابہترین ذریعہ ہے۔دوسری جانب افغان صدارتی محل نے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اپنے بیان میں مخلص نہیں ہیں، وہ صرف افغان عوام کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں