چین

امر یکہ آزاد تجارت کے قوانین کا احترام کرے، چین

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ امر یکہ مارکیٹ کی معیشت اور آزاد تجارت کے قوانین کا احترام کرے، امریکی کاروباری برادری کی آواز سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کو جان بوجھ کر خراب کرنا کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں اور یہ غیر مقبول ہے۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ماؤنینگ نے کہا کہ عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کی تشکیل اور ترقی ، مارکیٹ کے قوانین اور انٹرپرائز کے انتخاب کی مشترکہ کارروائی کا نتیجہ ہے. امریکہ کو اندرون ملک کاروباری طبقے کی آواز کو غور سے سننا چاہیئے اور معاشی، تجارتی ، سائنسی اور تکنیکی امور کو سیاسی رنگ دینے اور اسے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیئے ۔

انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ چینی کاروباری اداروں کو بدنیتی کے اس انداز سے روکنا اور دبانا بندکرے ۔مارکیٹ کی معیشت اور آزاد تجارت کے قوانین کا احترام کرے اور عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے تحفظ اور استحکام کو برقرار رکھے۔وا ضح رہے کہ امریکی کاروباری برادری نے حال ہی میں کہا کہ ” نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ ” میں چینی چپ مینوفیکچررز کے ساتھ کاروبار کرنے پر پابندی عائد کرنے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں