انتھونی بلینکن

امریکی وزیرخارجہ کابے گناہ فلسطینی شہریوں کے قتل پراظہارِافسوس

رام اللہ (عکس آن لائن)امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے گذشتہ ایک سال کے دوران میں اسرائیل اورفلسطین کے درمیان تشدد کے واقعات میں بے گناہ فلسطینی شہریوںکے قتل پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے غربِ اردن کے شہر رام اللہ میں فلسطینی صدرمحمود عباس سے ملاقات کی ہے۔اس کے بعدایک بیان میں انھوں نے گذشتہ ایک سال کے دوران میں بڑھتے ہوئے تشدد میں بے گناہ فلسطینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پرتعزیت اور دکھ کا اظہار کیا۔

اسرائیل نے بعض کیسوں میں اعتراف کیا ہے کہ اس کی افواج نے اسرائیلی شہریوں پرمہلک حملوں میں ملوث ہونے والے عسکریت پسندوں کے خلاف چھاپامارکارروائیوں کے دوران میں غلطی سے غیر جنگجوں کو ہلاک کردیا ہے۔رواں سال کے آغاز سے اب تک اس تنازع میں 35 فلسطینی بالغ اور بچے مارے جاچکے ہیں۔ان میں یہودیوں پرحملے کرنے والے مبینہ عسکریت پسند اور عام شہری شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں