نیویارک

امریکی ریاست نیویارک میں 800 پولیس اہلکارکورونا وائرس میں مبتلا

نیویارک (عکس آن لائن) امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے صورت حال مزید ابتر ہو گئی ہے۔ ریاست کے گورنر نے ڈاکٹروں اور نرسوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نیویارک آ کر اس بحرانی صورت حال میں لوگوں کی مدد کریں جہان کل 67 ہزار مریضوں میں سے نصف کرونا انفکشن میں مبتلا ہیں۔

دوسری جانب موجودہ بحران میں فرسٹ ریسپانڈرز کا کردار ادا کرنے والے پولیس اہل کار بھی اس وبا سے محفوظ نہ رہ سکے اور 800 سے زائد اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔نیویارک پولیس کمشنر ڈرموٹ شئے نے اپریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس افسران ہیلتھ کیئر ورکرز کی طرح فرسٹ ریسپانڈرز ہیں جو کورونا وائرس کی اطلاع پر فوری موقع پر پہنچتے ہیں اور مریضوں کی امداد کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کے دوران گزشتہ دو دنوں میں بڑی تعداد میں پولیس افسران بھی انفیکشن کا شکار ہوئے۔

وائرس کے باعث اب تک تین پولیس افسران ہلاک ہو چکے ہیں۔پولیس کمشنر ڈرموٹ شئے کے مطابق محکمہ کے لگ بھگ 14فیصد افسران چھٹی پر چلے گئے ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ تقریباً پانچ ہزار اہل کاروں کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ اہل کار کب تک قرنطینہ میں رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں