صدارتی انتخابات

امریکی انتخابات میں سات روز باقی رہ گئے، جوبائیڈن اور ٹرمپ میں جنگ جاری

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدارتی انتخابات میں سات روز باقی رہ گئے، ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ٹرمپ ایک لاپرواہ شخص ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ جو بائیڈن نے اپنی آبائی ریاست پنسلوانیا سے غداری کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، صدر ٹرمپ نے پنسلوانیا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ریاست کو 2016 کی طرح ایک بار پھر جیتیں گے۔ بائیڈن نے اپنی آبائی ریاست پنسلوانیا کے ساتھ غداری کی۔

اوباما اور بائیڈن کے دور میں اسے وسائل کی کمی کاسامنا کرنا پڑا۔ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے بھی ریاست پنسلوانیا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ایک لاپرواہ شخص ہیں، وہ وبا کی حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے جبکہ وہ خود احتیاط کے ساتھ انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ارلی ووٹنگ کے تحت اب تک 6 کروڑ سے زائد امریکی شہری ووٹ ڈال چکے ہیں، امریکی سینٹ کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کی نئی جج تعینات کر دی گئی۔ وائٹ ہاس میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔ 48 سالہ ایمی کون نے صدر ٹرمپ کی موجودگی میں عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایمی اس عہدے کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں