انتھونی بلینکن

امریکہ کاایران کامقابلہ کرنے اورتنازع فلسطین کے دوریاستی حل پرزور

واشنگٹن(عکس آن لائن )امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے مقبوضہ بیت المقدس کے دورے کے موقع پر فلسطینیوں اوراسرائیلیوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے پائیدارامن کے لیے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کی ضرورت کا اعادہ کیا اور ایران کا مقابلہ کرنے اور اسے جوہری ہتھیارکے حصول سے روکنے کی اہمیت پرزور دیا۔انھوں نے مزید کہاکہ ہم ان تمام لوگوں کی مذمت کرتے ہیں جو اس واقعہ یادہشت گردی کی کسی بھی ایسی کارروائی کا جشن مناتے ہیں جس میں بے گناہ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں،اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ متاثرہ کون ہے یا وہ کیا یقین رکھتے ہیں۔بے گناہ متاثرین کے خلاف انتقامی کارروائی کا مطالبہ اس کا جواب نہیں۔

انھوں نے دونوں فریقوں کے درمیان تنائوکوکم کرنے پر بھی زوردیاکہ یہ ہرایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشیدگی کوبڑھاوا دینے کے بجائے انھیں پرسکون کرنے کے لیے اقدامات کرے۔نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ نیوزکانفرنس میں بلینکن نے متعدد موضوعات پر بات کی، ایرانی خطرہ، اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکاکا پختہ عزم، دو ریاستی حل کے وژن کو حقیقت کا روپ دینے کی اہمیت کے ساتھ ساتھ ابراہیم معاہدے کی اہمیت اور ان کو وسعت دینے کے منصوبے کے بارے میں اظہارخیال کیا۔بلینکن نے اس بات پر زوردیا کہ امریکی حکومت یہ چاہتی ہے،فلسطینیوں اوراسرائیلیوں کو آزادی، سلامتی،انصاف اور وقار کے مساوی مواقع حاصل ہوں۔نیتن یاہو نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کا مقابلہ کرنے اوراسے جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی اہمیت پرزور دیا۔بلینکن اور نیتن یاہو دونوں نے معاہد ابراہیم اور خطے میں اسرائیل کیانضمام اور عرب ممالک کے ساتھ پلوں کی تعمیر کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں