صوفیہ احمد

امریکہ میں قیام کے دوران دوسری شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں ‘ صوفیہ احمد

لاہور(عکس آن لائن )نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ انہوںنے امریکہ میں دوسری شادی کرلی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہاکہ میرے حوالے سے یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ میں نے امریکہ میں قیام کے دوران دوسری شادی کرلی ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں ،میں اپنے والد بہن اور بیٹی کے ساتھ رہ رہی ہوںاورایک اچھی ملازمت کررہی ہوں ۔

انہوںنے کہاکہ اس طرح کی افواہیں صرف میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے ہیں ،اگرمیں نے شاد کرنی ہوگی تو کسی سے چھپ کرنہیں کرنی بلکہ سب کو بتا کر وں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں