جنگجو ہلاک

امریکا کا 11مئی سے لازمی کورونا ویکسین کی شرط ختم کرنے کا اعلان

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا نے 11 مئی سے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے لازمی کورونا ویکسین کی شرط ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس نے کہا کہ 11 مئی سے فیڈرل ملازمین، کانٹریکٹرز اور بین الاقوامی مسافروں کے لیے کورونا ویکسین لازمی نہیں رہے گی۔

وائٹ ہائوس کے مطابق 11 مئی سے ہی امریکا بھر میں عائد کورونا ہیلتھ ایمرجنسی اٹھالی جائے گی۔امریکا میں جنوری 2021 سے کورونا اموات میں 95 فیصد اور اسپتال میں داخلے کی شرح میں91 فیصد کمی آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں