امریکہ

امریکا نے تیل کی سپلائی کیلئے روس کو ناقابل بھروسہ قرار دیدیا

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ نے تیل کی سپلائی کے لیے روس کو ناقابل بھروسہ قرار دیدیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سستے ایندھن کے حصول کے لیے مختلف ملکوں کے مسائل کو سمجھتے ہیں لیکن تیل کی سپلائی کیلیے روس قابل بھروسہ نہیں۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ امید ہے روسی تیل کوکم قیمت پرخریدنے کے لیے ملک زیادہ فائدہ اٹھاسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں