امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا میں کوروناکے مریضوں کی شرح کم ہورہی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی امیگریشن معطل کرنیکے صدارتی فرمان پردستخط کردیئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ نیوزبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امیگریشن معطل کرکے امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ کریں گے،

نیاآرڈرغیرقانونی طورپرامریکاآنیوالوں کاراستہ روکے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکانے دنیامیں کوروناکے سب سے زیادہ ٹیسٹ کیے، اب ملک میں کوروناکے مریضوں کی شرح کم ہورہی ہے، ریاستوں کوکھولنے کیلئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں تاہم ریاستیں کھولنے سے پہلے لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بناناہے، تمام ریاستی گورنرزکوسہولیات فراہم کررہے ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکامیں وینٹی لیٹرزکی کمی کامسئلہ حل کردیا، وزیراعظم پاکستان عمران خان سیٹیلی فونک رابطہ ہواہے، فرانس،اٹلی،اسپین و دیگرممالک کو وینٹی لیٹرزدیرہے ہیں، پاکستان کو بھی ضرورت کیمطابق وینٹی لیٹرزدیں گے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکاکی تمام بڑے شہروں میں ایئرشوکریں گے جس کے ذریعے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں