امام الحق

امام الحق ساتھ افریقہ کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے

لاہور( عکس آن لائن )قومی کرکٹر امام الحق انجری کے باعث ساتھ افریقہ کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔امام الحق کی انگوٹھے کی ایکسرے رپورٹ آگئی ہے جس کے مطابق انگوٹھے کا فریکچر ٹھیک نہیں ہوسکا ۔دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پرامام الحق بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی اور وہ ایک بھی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان پندرہ جنوری کو ہوگا۔ چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم نے کہا کہ ابتدائی طور پر بیس رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔چیف سیلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم کے مطابق سب سے پہلے سلیکشن کمیٹی میں شامل تمام چھ ہیڈ کوچز سے مشاورت کی ہے۔ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے دورہ نیوزی لینڈ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد حتمی سولہ رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بعد
میں کیا جائے گا۔لاہور میں قومی کرکٹرز نے جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کے لئے تیاریوں میں مصروف ہیں، لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ سابق کپتان اظہر علی اور فاسٹ بولر وہاب ریاض نے پریکٹس شروع کردی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں