ایپ متعارف

امارات میں کچرا اٹھانے اور ری سائیکلنگ کی سروس کیلئے ایپ متعارف

ابوظہبی (عکس آن لائن)متحدہ عرب امارات یو اے ای میں ایک کمپنی نے گھروں اور کاروباری اداروں سے کچرا اکٹھا کرنے کی ڈور ٹو ڈور سروس کے لیے ایک ایپ قائم کی ہے جس کا مقصد لوگوں کو کچرے کے انتظام اور ایک پائیدار طرز زندگی کو اپنانے میں مدد دینا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ری کیپ نامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم نے دبئی اور ابوظہبی میں ری سائیکلنگ کو مفت اور آسان بنانے کے لیے 46,000 صارفین پر مشتمل ایک بڑی کمیونٹی بنائی ہے۔ یہ ایپ گھروں ، کاروباری اداروں اور اسکولوں سے کوڑا کرکٹ جمع کرتی ہے۔اس کے علاوہ یہ کمپنی ری سائکلنگ کے فروغ کے لیے بھی کوشاں ہے۔ ری کیپ کا کہنا تھا کہ ہر بوتل شمار ہوتی ہے،یہ اسکولوں میں ری سائیکلنگ بکس تعینات کرتی ہے تاکہ نوجوان نسل کو پائیدار مستقبل کی تعمیر کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر اساتذہ بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جب بھی ان کے پاس پانی کی بوتل ہو اور اسے یہاں ری سائیکل کریں۔

ری کیپ کا کہنا تھا کہ اس نے 2020 سے اب تک 20 ملین پلاسٹک کی بوتلیں اکٹھی کی ہیں۔کمپنی ہر بیگ کا وزن کرتی ہے اور سسٹم میں اندراج کیا جاتا ہے جس سے صارفین اپنے ری سائیکلنگ ریکارڈ کو ٹریک کر سکتے ہیں اور ری کیپ کے صارفین کو کارکردگی کی بنیاد پر پوائنٹس اور واچرز سے نوازا جاتا ہے۔2020 سے لے کر، ری کیپ نے 558 ٹن دوبارہ قابل استعمال اشیا کا مجموعہ ریکارڈ کیا ہے جس میں 20 ملین پلاسٹک کی بوتلیں، 1 ملین کین، 840,000ٹن، اور 500,000 پلاسٹک کی ٹرے شامل ہیں اور اس سے کاربن کے اخراج کو 1,180 ٹن تک کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں