شاہ محمود قریشی

الیکشن کیلئے مل بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں لیکن حکومت کی نیت ٹھیک نہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (عکس آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انتخابات کیلئے مل بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں لیکن حکومت کی نیت میں خلل ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میڈیا کی بندش سے حقائق دب نہیں سکتے ہیں، ہم پر امید ہیں، آئین واضح ہے کہ الیکشن کب ہوں گے، جو بہانہ بنایا جا رہا ہے وہ کمزور ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے وسائل نہیں ہیں، پی ایس ایل اور عمران کی پیشی پر تعیناتی کیلئے ہیں، امید ہے عدلیہ آئین کا تحفظ کرے گی، ہم اعلی عدلیہ کے ساتھ ہیں، ہمارے کارکنان کو پنجاب میں گرفتار کیا گیا، 2 ہزار کے قریب بندوں کو گرفتار کیا گیا، خوف کا بت ٹوٹ گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے کتراتے نہیں مگر حکومت کی نیت میں خلل ہے، ایک طرف مذاکرات دوسری طرف ہمارے بندے گرفتار، ہم انتخابات کے لیے مل بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں، ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، سینیٹ میں اسحاق ڈار کے بیان سے ایک ہیجان پیدا ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں