زرتاج گل

الیکشن کمیشن نوٹس لے ووٹ کی سکریسی پی ڈی ایم والوں کو کیسے پتا چل گئی، زرتاج گل

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نوٹس لے ووٹ کی سکریسی پی ڈی ایم والوں کو کیسے پتا چل گئی قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے سے قبل پارلیمنٹ ہاؤ س میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہناتھا کہ عمران خان کو ووٹ ڈالنے کے لئے ارکان انتظار بھی نہیں کر رہے، ارکان اسمبلی دس بجے سے پہلے ہی پارلیمنٹ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،

عمران خان کی فتح ہوگی،گھوڑے، چالباز لوگوں اور پی ڈی ایم کا حال آپ پہلے ہی دیکھ چکے ہیں،جو چوروں کو پناہ دینا چاہتے تھے انہوں نے چیزوں کو ٹوسٹ تو کرنا تھا، زرتاج گل نے کہا کہ میں تو کہا ہے الیکشن کمیشن نوٹس لے ووٹ کی سکریسی پی ڈی ایم والوں کو کیسے پتا چل گئی، جب ہم عمران خان کی ٹکٹ پر آئے ہوئے ہیں تو غلطی کیسے کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں