راجہ پرویز اشرف

الیکشن نہ کروانے کا فیصلہ وزیراعظم نہیں پوری پارلیمنٹ کا ہے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آ باد (عکس آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چودہ مئی کا الیکشن نہ کروانے کا فیصلہ وزیراعظم نہیں بلکہ پوری پارلیمنٹ کا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اس فیصلے کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی۔ سیاسی معاملات عدالتوں میں لے جانے سے سیاست اورعدالت دونوں کا نقصان ہوتا ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک میں غیریقینی کی سی کیفیت ہے، ضرورت اس بات کی ہےکہ ہم جلتی پر تیل ڈالنے کی بجائے اسےٹھنڈا کریں، سیاستدانوں کو معاملات مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہراس حرکت سے اجتناب کرناچاہیے جس سےلااینڈآرڈر کی صورتحال خراب ناہو، آج کا احتجاج پرامن ہوگا اور جمہوری طریقہ بھی یہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں