اسپیکر راجہ پرویز اشرف

الیکشن اور نیب ترمیمی بلز اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیے گئے

اسلام آباد(نمائندہ عکس) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے صدر مملکت کی جانب سے بغیر دستخط کے واپس کیے گئے الیکشن ترمیمی بل اور نیب ترمیمی بل اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو بھجوا دیے۔ آئین کے آرٹیکل 75 کی شق نمبر 2 کے تحت دونوں بلز سے متعلق صدارتی فائل کے ساتھ بلز کو قانونی شکل دینے کی سمری بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر کی طرف سے سمری پر دستخط کے بعد نیب ترمیمی بل 2022 اور الیکشن ترمیمی بل 2022 نافذالعمل ہوجائیں گے۔ سمری پر اسپیکر کی طرف سے دستخط کردئیے جائیں گے، جس کے بعد دونوں قوانین کل سے باضابطہ لاگو ہو جائیں گے۔ قومی اسمبلی حکام کے مطابق دونوں بلز کا گزٹ نوٹی فکیشن بھی جاری ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں