حمزہ شہباز

اللہ کے حضور سربسجود ہیں جس نے قیادت ،جماعت کے ہر فرد کو قانون، قوم کی عدالت میں سرخرو کیا ‘ حمزہ شہباز

لاہور(عکس آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے پارٹی صدر شہبازشریف کی ضمانت پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے حضور سربسجود ہیں کہ اس نے ہماری قیادت اور جماعت کے ہر فرد کو قانون، قوم اور ضمیر کی عدالت میں سرخرو فرمایا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن)کارکردگی،وعدوں کی تکمیل، احتساب اور امانت داری کے ہر امتحان میں کامیاب ہوئے ۔

تمام سپورٹرز، کارکنان، عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ دعائوں، محبتوں اور اپنی حمایت سے نوازا ،اللہ تعالی کے فضل وکرم سے نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں ملک وقوم کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں