الشہیر کارپوریشن لمیٹڈ

الشہیر کارپوریشن کی آمدنی میں9 ماہ کے دوران 10 فیصد اضافہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)رواں مالی سال کے دوران الشہیر کارپوریشن لمیٹڈ (اے ایس سی) کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجی گئی کمپنی کی مالیاتی رپورٹس کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی9 ماہ میں جولائی تا مارچ 2019-20ء کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 130 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ءکے دوران الشہیر کارپوریشن لمیٹڈ کو 119 ملین روپے کی بعد از ٹیکس آمدنی ہوئی تھی۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران اے ایس سی کے بعد از ٹیکس منافع میں 11 ملین روپے یعنی 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جنوری تا مارچ 2020ءکے دوران کمپنی کی خالص آمدنی 257 فیصد کے نمایاں اضافہ سے 29 ملین روپے کے مقابلہ میں 103 ملین روپے تک پہنچ گئی۔ اس طرح رواں مالی سال میں پہلے 9 ماہ کیلئے اے ایس سی کی فی حصص آمدن بھی 0.74 روپے کے مقابلہ میں 0.81 روپے فی حصص بڑھ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں