سٹیٹ بینک

افغانستان کو برآمدات میں نو ماہ کے دوران 10.37 فیصد کمی ہوئی، سٹیٹ بینک

اسلام آباد (عکس آن لائن) جاری مالی سال کے دوران افغانستان کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 10.37 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران برآمدات کا حجم 789.437 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ء کے دوران افغانستان کو 885.779 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 96.342 ملین ڈالر یعنی 10 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایس بی پی کے مطابق جاری مالی سال میں دیگر ممالک کو کی جانے والی مجموعی برآمدات 1.13 فیصد کے اضافہ سے 17.866 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 17.793 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ دوسری جانب گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران افغانستان سے کی جانے والی درآمدات بھی 15.28 فیصد کی کمی سے 131.680 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 111.59 ملین ڈالر تک کم ہوئی ہیں۔

مزید برآں رواں مالی سال میں مجموعی ملکی درآمداتبھی 16.22 فیصد کم ہوئی ہیں۔ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ء کے دوران 39.312 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں جو جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 32.935 ارب ڈالر تک کم ہو گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں