فلسطینی

افسوس ہمارے لوگ فلسطینی آواز کے لیے اپنی آواز بْلند کرنے کے بجائے مجھ پر تنقید کررہے ہیں،علیزے شاہ

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اْبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے اْن کے حالیہ گانے کی وجہ سے اْن پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو کرار جواب دے دیا۔حال ہی میں علیزے شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ناقدین کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔علیزے شاہ نے کہا کہ ‘میں نے وہ میمز اور تنقید بھری پوسٹس دیکھی ہیں جو میرے ناقدین کی جانب سے میرے لیے تیار کی گئی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘اس وقت دْنیا بھر کی طرح پاکستان کے لیے بھی سب سے اہم مسئلہ فلسطین ہے لیکن افسوس ہمارے لوگ فلسطینی آواز کے لیے اپنی آواز بْلند کرنے کے بجائے مجھ پر تنقید کررہے ہیں۔علیزے شاہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ‘آخر ہمارے لوگوں کے ساتھ مسئلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ عید کے تیسرے دن علیزے شاہ کا پہلا گانا ‘بدنامیاں’ ریلیز کیا گیا جس میں اْنہوں نے معروف گلوکار ساحر علی بگا کے ساتھ اپنی سْریلی آواز کا جادو جگایا۔علیزے شاہ نے اپنے پہلے گانے میں بولڈ لباس زیب تن کیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔سوشل میڈیا صارفین نے ناصرف علیزے شاہ پر تنقید کے تیر برسائے بلکہ اْن پر کچھ طنز و مزاح والی میمز بھی بنا ڈالیں۔

دوسری جانب گزشتہ پاکستان میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں بھی علیزے شاہ پہلے نمبر پر رہیں۔خیال رہے کہ علیزے شاہ اور ساحر علی بگا کے اس نئے گانے کا عنوان ‘بدنامیاں’ ہے، اس گانے کے کمپوزر ساحر علی بگا ہیں جبکہ گانے کی شاعری عمران رضا نے ترتیب دی ہے۔علیزے شاہ ناصرف اداکاری بلکہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، ڈرامہ سیریل ‘ عشق تماشا’ میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا جبکہ ڈرامہ ‘عہدِ وفا’ میں بھی علیزے کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں