لاہور( عکس آن لائن)سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ نوجوانی کے دور سے اچھامیوزک سننے اور ادبی کتابیں پڑھنے کا شوق تھا جو آج بھی برقرارہے ، جب بھی وقت ملتاہے اچھا میوزک سنتا ہوںاورادبی کتابوںکا مطالعہ کرتا ہوں ۔ایک انٹرویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ اچھے اور غیر معیاری اسکرپٹ میں فرق کرنے کےلئے کسی خاص پیمانے کی ضرورت نہیں بلکہ جب اسکرپٹ اچھا ہوگا تو سامنے آنے پر اس کی کہانی اور آپ کے لئے لکھا گیا کردار آپ کے دل کو چھو لے گا اور آپ اسی وجہ اس کردار کو نبھا نے کےلئے سوچ بچار شروع کر دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ کوئی بھی انسان کسی بھی شعبے پر مکمل دسترس نہیں رکھتا بلکہ ہر روز کچھ نیا سیکھنے کو ملتاہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب
- ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے، چینی وزارت خا رجہ
- پیرو چین کی ترقی کے کامیاب تجربے سے سیکھے گا ،صدر پیرو
- چینی صدر غیر ملکی دورے مکمل کرنے کے بعد واپس بیجنگ پہنچ گئے
- گوادر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی چائنا میڈیا گروپ اسلام آباد سٹیشن آمد