اسپرین

اسپرین دل کے امراض اور فالج سے بچانے میں مدد دیتی ہے، اطالوی ماہرین

روم (عکس آن لائن) اطالوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اسپرین دل کے امراض اور فالج سے بچانے والی ایک جادوئی دوا تصور کی جاتی رہی ہے۔ اطالوی سائنسدانوں نے اپنی توجہ اسپرین کے طویل عرصے تک استعمال اور نظامِ ہاضمہ کے سرطان کے درمیان تعلق کا بطورِخاص تحقیق میں کل 113 تحقیقات کا جائزہ بھی لیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ اسپرین لبلبے اور جگر کے سرطان کو بھی روکتی ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ اگر ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ اسپرین کا استعمال کیا جائے تو کئی طرح کے کینسر کو لاحق ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔ یعنی آنتوں کے سرطان میں 27 فیصد، معدے کے کینسر میں 36 فیصد اور لبلبے کے کینسر میں 22 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔

اگر اسپرین کی خوراک کی مقدار اور اسے کھانے کا دورانیہ بڑھا دیا جائے تو اس سے مزید فائدہ بھی ہوسکتا ہے۔تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ مسلسل پانچ سے دس برس تک اسپرین کھانے کو معمول بنائیں کیونکہ جیسے جیسے دورانیہ بڑھے گا اسپرین کا فائدہ بھی بڑھتا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں