اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا پالیسی ریٹ میں کمی کا فیصلہ

کراچی(عکس آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی ریٹ میں کمی کا فیصلہ کرلیاہے۔ پالیسی ریٹ میں کمی سے متعلق وفاقی حکومت کوآگاہ کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق 15 ماہ بعد بالآخر اسٹیٹ بینک کے پالیسی ریٹ میں کمی کا فیصلہ کرلیاہے۔

پالیسی ریٹ13 اعشاریہ 25 فیصدتک پہنچنے کے باعث نجی شعبے نے قرض لینا بند کردیا تھا۔ پالیسی ریٹ میں کمی سے نجی شعبے کی جانب سے قرض کا حصول دوبارہ شروع ہو جائے گا۔دستاویز کے مطابق پالیسی ریٹ میں کمی سے متعلق وفاقی حکومت کوآگاہ کردیاگیا ،وفاقی وزراء-04 نے مہنگائی کم نہ ہونے پر معاشی ٹیم کی کارکردگی پر تحفظات کااظہار کیاتھا۔ مہنگائی میں کمی کیلئے وزیراعظم نے آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رپورٹ طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں