افتخار ٹھاکر

اسٹینڈ اپ کامیڈی میرا مزاج نہیں ‘ افتخار ٹھاکر

لاہور(عکس آن لائن ) سینئر کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ اسٹینڈ اپ کامیڈی میرا مزاج نہیں ہے ،پروگرام کی پیشکش پر ویزا لگوانے بھارتی قونصلیٹ کے اندر بھی چلا گیا لیکن دل مطمئن نہیں ہوا اور واپس آ گیا ،ایک بھارتی فلم کی پیشکش ہوئی تو میرا ویزا اس وقت آیا جب فلم کی شوٹنگ مکمل ہو چکی تھی جس کے بعد میرا دل برا اور میں نے سوچا یہ جان بوجھ کر ایساکرتے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی فنکاروں لے کر بنائے جانے والی فلم ” چل میرا پُت” نے 200کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا ، یو کے میں آپ کو ریبیٹ ملتا ہے ، ٹیکسز میں چھوٹ ہوتی ہے ، وہاں سکیورٹی مفت ملتی ہے اور سب سے بڑھ کر اگر آپ کسی سرکاری عمارت میں شوٹنگ کرنا چاہیں تو اس کی بھی سہولت میسر ہوتی ہے ۔ وہ لوگ اپنے ملک کو سکرین پر دکھانا چاہتے ہیں ۔

ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میں اپنے اس دعوے پر قائم ہوں کہ اگر اس ملک میں مستحکم حکومت بن جائے اور دو چار سنجیدہ لوگوں کو لے کر کلچر کی پالیسی بنا کر اس پر عملدرآمد کیا جائے تو کلچر پالیسی سے ہی آنے والے دس سالوں میں پاکستان کا قرضہ اتارا جا سکتا ہے ۔

سینئر کامیڈین اداکار نے کہا کہ یہاں پر قانون موجود ہے اس پرعملدرآمد کرانا مشکل ہے، یہاں سزا کا خوف ہی نہیں ہے ، جسے پکڑ کر لایا جاتا ہے اس کے پاس اتنی تگڑی سفارش ہوتی ہے کہ اس کے فون پر پکڑ کر لانے والا معذرت کر رہا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹینڈ اپ کامیڈی میرا مزاج نہیں ہے، میں سمجھتا ہوں کامیڈی پنگ پانگ ہے ، آپ کسی کو جگت کریں وہ کسی اور کو جگت کرے او رپھر آپ کے واپس آئے یہی اس کا اصل مزہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں