حماس

اسماعیل ہنیہ کا فلسطینی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطہ ،فلسطینی قیادت کو قومی مصالحت کے حوالے سے ہونے والی کوششوں پر گفتگو

غزہ (عکس آن لائن) حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ٹیلیفون رابطہ کیا جس میں اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی قیادت کو قومی مصالحت کے حوالے سے ہونے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن اور جماعت کے تعلقات عامہ کے سربراہ حسام بدران نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ھنیہ نے پانچ فلسطینی جماعتوں کی قیادت سے قومی مصالحت کے حوالے سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اسماعیل ھنیہ اور دوسری فلسطینی قیادت کے درمیان بات چیت میں فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور روابط کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر حماس رہ نما نے تمام فلسطینی دھڑوں پر قومی مصالحت کا عمل آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس فلسطینی قوتوں میں اتحاد اور یکجہتی کی کوششوں کے ساتھ فلسطین میں ایک ہی وقت میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے انعقاد کی حامی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں