شبنم مجید

اسلحہ صرف ریاست کے اداروںکے پاس ہوناچاہیے ‘شبنم مجید

لاہور(عکس آن لائن) نامورگلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ جب تک بھائی کے قاتلوں کوسزا نہیں مل جاتی چین سے نہیں بیٹھوںگی ،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا ہے اور اب میرا مطالبہ ہے کہ ٹرائل کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے ۔ ایک انٹرویو میں شبنم مجید نے کہا کہ جس خاندان کا پیارا اس طرح موت کے منہ میں جاتا ہے اس کا دکھ وہی خاندان محسوس کرتا ہے اوراسے ایک پل چین نہیں آتا۔ انہوںنے کہا کہ میرامطالبہ ہے کہ ہر شخص کواسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے بلکہ اسلحہ رکھنے کا لائسنس جاری کرنے سے پہلے مذکورہ شخص کی مکمل چھا ن بین ہونی چاہیے،اشتعال انگیز مزاج رکھنے والے شخص کوتوکسی صورت اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔میرا مطالبہ ہے کہ اسلحہ صرف ریاست کے اداروںکے پاس ہوناچاہیے باقی سب رضا کارانہ طو رپراس سے دستبردارہو جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں