اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کا کورونا وائرس کے پیش نظر408 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد(عکس آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے پیش نظر 408 قیدیوں کی مشروط رہائی کا حکم دیدیا ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ امریکا میں بھی قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے، اس صورت حال میں قیدیوں کو آئسولیشن میں نہیں رکھا جا سکتا، قیدیوں کو بھی زندہ رہنے کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ نے 408 قیدیوں کی مشروط رہائی کا حکم دیا ہے جب کہ ڈی جی اے این ایف، چیف کمشنر اسلام آباد اور انسپکٹر جنرل پولیس پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی جانب سے کمیٹی کو مطمئن کرنا ضروری ہوگا، اگر کمیٹی مطمئن نہ ہو تو قیدی رہا نہیں ہو سکیں گے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ امریکا میں بھی قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے، اس صورت حال میں قیدیوں کو آئسولیشن میں نہیں رکھا جا سکتا، قیدیوں کو بھی زندہ رہنے کا حق ہے جب کہ خواتین کو ابھی اس صورت حال میں جیل میں رکھنا ٹھیک نہیں، چیلنجنگ ٹائم ہے اس وقت بڑے فیصلے کرنے ہوتے ہیں جب کہ اے این ایف کے کیسز میں تفتیشی افسر کو اختیار دے دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں