اسلام آ باد (عکس آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدرنیشنل بینک عارف عثمانی پھرعہدے پر بحال کردیا ۔ عدالت نے29جون2021 کو انہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ ہائیکورٹ میں عارف عثمانی کی بطور صدر نیشنل بینک تعیناتی کے 12جنوری 2019 کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواستگزارکے مطابق عارف عثمانی کی تعیناتی شفافیت کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہوئی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ عارف عثمانی کی تعیناتی رولز اور ایس ای سی پی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ رولز کے مطابق اس پوسٹ پر تعینات ہونے والے کیلئے فٹ اور پراپر ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے۔ عارف عثمانی کو 12جنوری 2019 کے تین سال کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- قومی اسمبلی اجلاس ، جمشید دستی اورمحمد اقبال خان کی رکنیت معطل
- ملک میں آئین اور قانون کا فقدان ہے، قائد حزب اختلاف
- ہم چاہتے ہیں کہ ایوان آئین و قانون کے مطابق چلے، بیرسٹر گوہر
- پاکستان پر تنقید کی اجازت نہیں دی جائے گی، تنقید کرنی ہے تو مجھ پر، میری جماعت پر کریں، عطا تارڑ
- دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، وزیر قانون