اعجاز چوہدری

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آ باد (عکس آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں