اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ چھٹی کے روزبھی کھل گئی،عمران خان نے قبل ازگرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کردی

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) اسلام آباد ہائیکورٹ اتوار کو چھٹی کے روزبھی کھل گئی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

اتوار کو اسلام آباد ہائیکورٹ چھٹی کے روزبھی کھل گئی اور ہائیکورٹ ڈائری برانچ کا عملہ عدالت پہنچ گیا ۔ ڈائری برانچ کے اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان ہائیکورٹ پہنچ گئے اور عمران خان نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواس دائر کردی ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز خاتون جج کو دھمکی سے متعلق کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ہوئے تھے جس کے فوری بعد ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جبکہ پارٹی رہنماوں نے عمران خان کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے حکومت کو ان کی گرفتاری سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں