مندر کی تعمیر

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملہ پر بہت بحث ہو رہی ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملہ پر بہت بحث ہو رہی ہے،پاکستان کا آئین، قران ، سنت اور تاریخ اسلام میں اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے بہت کچھ ملتا ہے،پاکستان پہلا ملک ہے جس نے اقلیتوں کے تحفظ کی بات کی ہے،ریاست مدینہ میں نجران کے عیسائی وفد کو مسجد نبوی میں ٹھہرایا گیا،وفد نے عبادت بھی مسجد نبوی میں کی تھی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیلئے کچھ اراکین اسمبلی میرے پاس آئے تھے،ان ارکان نے درخواست کی کہ مندر کیلئے فنڈز دیں،میں نے انہیں بتایا کہ چار کنال پر تعمیر کے لیے اتنی بڑی تعداد میں فنڈز نہیں ہیں نہ پالیسی ہے،اس کے بعد یہ درخواست ہم نے وزیر اعظم کو بھیج دی ہے،فنڈز کی درخواست پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا،

غیر مسلم اقلیتوں کی عبادت گاہوں کیلئے فنڈز کی فراہمی پر مختلف علماء کی مختلف آراء ہیں،اسی لیئے یہ معاملہ ہم نے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیج دیا ہے،اسلامی نظریاتی کونسل میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی موجود ہے،اسلام آباد میں تعمیر ہونے والے مندر پر کام روک دیا گیا ہے،مندر کی تعمیر کے لیے نقشہ پاس نہیں ہوا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں