زخیرہ اندوزوں

اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کی گندم زخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی آٹھ سو بوری گندم پکڑ لی

چونیاں(نمائندہ عکس آن لائن) اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق کی گندم زخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی آٹھ سو بوری گندم پکڑ لی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دوکانیں اور بھاری جرمانے تفصیلات کے مطابق ڈی سی قصور آسیہ گل کے حکم پر پنجاب حکومت کے ٹاسک گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق نے فورڈ انسپکٹر کے ہمراہ تحصیل بھر میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ذخیرہ کی گئی آٹھ سو بوری گندم قبضہ میں لے کر سرکاری پوائنٹ گودام میں جمع کروادی اور گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے جو تحصیل چونیاں کو گندم کا ٹارگٹ دیا ہے وہ انشائاللہ پورا ہو گا گندم زخیرہ اندوزوں کے خلاف میری کاروائیاں جاری رہے گی میں نے کارروائی کرتے ہوئے 800 بوری گندم قبضہ میں لے کر گندم خریداری سنٹر میں جمع کروادی ہے

گندم زخیرہ کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں گندم بلیک میں بیچنے والوں کے ساتھ میں آہنی ہاتھوں سے نپٹوں گا اور گورنمنٹ کے مقرر کردہ ریٹ پر گندم کو فروخت کروانا میری اولین ترجیح ہے زخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری ہرگز نہیں کرنے دو گا کوئی چیز قانون سے بالاتر نہیں ہے گندم زخیرہ اندوز اپنی صفیں درست کر لیں اس کے علاوہ شہر چونیاں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین دوکانوں کو سیل اور متعدد کو ہزاروں روپے جرمانے کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں