لینڈ ریکارڈ

اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ عثمان سکندر کی جانب لینڈ ریکارڈ آ فس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

شورکو ٹ (نمائندہ عکس آن لائن)شورکوٹ میں حکومت پنجاب کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ عثمان سکندر کی جانب لینڈ ریکارڈ آ فس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

اس موقع پر انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر رانا ندیم،تحصیلدار سعادت نواز،نائب تحصیل دار مختار حسین جعفری سمیت بڑی تعداد میں محکمہ ریونیو کے عملے اور سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ عثمان سکندر نے سائلین کے مسائل کے سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نے اشٹام فروشوں میں سمارٹ کارڈ بھی تقسیم کئے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو ریونیو کے مسائل میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں