واشنگٹن (عکس آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی طرف سے ایک متنازع نوعیت کا بیان سامنے نے کے بعد امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع کی اسسٹنٹ سیکرٹری ڈانہ اسٹرول نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ مشرق وسطی میں امن کے اصول کو آگے بڑھا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم ایران کے برے برتاو کا مقابلہ کرنا، داعش اور دہشت گردی کو روکنا چاہتے ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں۔
مشرق وسطی کی کشیدگی صورت حال کا مثالی حل سفارت کاری ہے۔درایں اثنا امریکی سینیٹر لینڈسے گراہم نے کہا کہ حالیہ لڑائی کے بعد امریکا اسرائیل کی فوجی مدد کرے گا۔ان کاکہنا تھا کہ تل ابیب امریکا سے ایک ارب ڈالر کی فوجی امداد کی درخواست کرے گا۔خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاھو نے کہا ہے کہ اسرائیل کیلیے ایران کے جوہری پروگرام کو ناکام بنانا اہم ہے۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکیں گے چاہے اس کے لیے امریکا کے ساتھ تعلقات داو پر لگانے پڑیں۔