اسد عمر

اسد عمر کی جولائی کے اختتام تک 2 ہزار آکسیجن بیڈز بڑھانے کی یقین دہانی

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے

کہ وفاقی حکومت کو جولائی کے اختتام تک ملک بھر میں 2 ہزار آکسیجن بیڈز کا اضافہ یقینی بنانا ہے۔ ملک میں کورونا کیسز

میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز اور بستروں کی قلت ہو گئی ہے.

جب کہ کچھ اسپتال کے کورونا وارڈ کے علاوہ دیگر وارڈز بھی کورونا کے مریضوں سے بھر چکے ہیں۔ اس حوالے سے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ جون میں فیصلہ کیا گیا تھا کے

ملک میں ہنگامی بنیاد پر اسپتالوں میں جولائی کے اختتام تک وفاق نے 2000 آکسیجن بیڈز بڑھانے ہیں۔ اسد عمر نے بتایا

کہ آج تک 1825 بیڈز کا اضافہ ہو گیا ہے جس میں سے اسلام آباد میں 550، پنجاب 480،سندھ 125، خیبر پختونخواہ 390،

بلوچستان 150، گلگت بلتستان 40 اور آزاد کشمیر میں 90 بیڈز کا اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں