شان شاہد

اداکار شان شاہد کا بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے تحریری معافی نامے کا مطالبہ

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان شاہد نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے تحریری معافی نامے کا مطالبہ کر دیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سینئر اداکار شان شاہد نے لکھا کہ ‘میں بحیثیت پاکستانی، حکومت پاکستان کے توسط سے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر تحریری معافی نامے کا مطالبہ کرتا ہوں، اس وقت مزید سفارتی تعلقات نہیں، احترام باہمی ہونا چاہیئے۔ پاکستان کو مضبوط بیانیے کے ساتھ جواب دینا چاہیے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ‘یہ سیاست کی نہیں بلکہ پاکستان کی بات ہے، تمام تر سیاسی اختلافات سے قطع نظر ہمیں بحیثیت پاکستانی، بھارت پر پابندی کی تحریک کے حوالے سے متحد ہونے کی ضرورت ہے، ہمیں بھارت کی جانب سے معافی مانگنے تک پاکستان کا ساتھ دینا چاہیئے اور مزید کوئی بات ہیں کرنی چاہیئے۔

دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے اس اقدام کو ان کے اپنے ہی ملک میں شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ مہمان کو گھر بلا کر اس کی بے عزتی کرنا ان کی ثقافت نہیں۔اس حوالے سے بالی ووڈ کے ہدایت کار رام سبرامنیا ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ‘ایس جے شنکر نے پاکستان کے وزیر خاجہ بلاول بھٹو کو بھارت مدعو کیا اور پھر ان کی توہین کی۔ یہ ہماری ثقافت نہیں۔ اگر آپ اس طرح کا برتاؤ اختیار کرنا چاہتے ہیں تو انہیں دوبارہ مدعو نہ کریں جناب۔ آپ اپنی گندی سیاست سے ہماری روایت سے انحراف کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں