ریا چکربورتی

اداکار سشانت خودکشی کیس ، ریا چکروتی کو حراست میں

شوبز (عکس آن لائن ) اداکار سشانت خودکشی کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے آنجہانی اداکار کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو حراست میں لے لیا۔ بھارت کے ابھرتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی جس پر ان کے اہل خانہ اور مداحوں نے سشانت کی گرل فرینڈ اداکارہ ریاچکروتی کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔
خودکشی کیس کی تحقیقات کے دوران پولیس کو ایسی چیٹس ملی تھیں جن میں ریا چکروتی کی سشانت سنگھ کے لیے منشیات خریدنے کا زکر تھا۔ پولیس نے یہ اسکرین شاٹس نیشنل نارکوٹکس بیورو کے ساتھ شیئر کیے تھے۔ این بی سی اداکارہ سے ڈرگ مافیا سے متعلق معلومات بھی حاصل کرنا چاہتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت خودکشی کیس میں جہاں اداکار کے ذہنی امراض سے متعلق دوائیں لینے کا انکشاف ہوا تھا وہیں منشیات کا پہلو بھی سامنے آیا جس پر انسداد منشیات کے ادارے این بی سی نے کچھ شواہد ملنے پر سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو حراست میں لے لیا ہے۔
ریا چکر وتی سے تفتیشی ادارے تین دن سے پوچھ گچھ کر رہے تھے تاہم وہ اطمینان بخش جوابات نہیں دے پائی تھیں اس لیے آج انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ریا چکروتی کے خون کے ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے جب کہ گرفتاری سے قبل ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں