اداکارہ نادیہ جمیل

اداکارہ نادیہ جمیل گزرتے دنوں کے ساتھ مزید مضبوط اور حوصلہ مند

اسلام آباد (عکس آن لائن) معروف اداکارہ نادیہ جمیل جو کہ کینسر جیسی موزی مرض میں مبتلا ہیں ہرگزرتے دن کے ساتھ ہمت و حوصلے سے کام لے رہی ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کینسرکے باعث ان کی دوسری کیموگرافی مکمل ہوگئی ہے جس کے باعث ان کے سرپربال نہیں رہے اوروہ خود کو بہت کمزورمحسوس کررہی ہیں لیکن اس سب کے باوجود میرے حوصلے ہرگزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک تکلیف دہ اورمجھے مضبوط بنانے والا سفرہے لیکن اللہ نے مجھے صبر اور حوصلہ دیا ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں