ماہرہ خان محبت میں گرفتار

اداکارہ ماہرہ خان سلیم نامی شخص کی محبت میں گرفتار ہو گئی ہیں۔

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ ماہرہ خان سلیم نامی شخص کی محبت میں گرفتار ہو گئی ہیں۔ماہرہ خان نے کچھ ماہ قبل ثمینہ پیرزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے .

اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ کسی سے محبت کرتی ہیں اور شادی کریں گی لیکن انہوں نے اس کا نام اور دیگر تفصیل فراہم نہیں کی تھی .

جبکہ اب ایچ ایس وائے نے ماہرہ خان سے لائیو سیشن کے دوران اس شخص کے نام سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ شخص سیلم کریم ہے ۔

ماہرہ سے جب سوال کیا گیا کہ وہ جب سلیم کو دیکھتی ہیں تو کیسا محسوس کرتی ہیں جس کے جواب میں انہوں نے ڈرامہ سیریل’’ہمسفر‘‘ کا ایک ڈائیلاگ بولا’’پتا نہیں تم مجھے کس نیکی کے بدلے میں ملی ہو‘‘

انہوں نے کہا کہ وہ ان سے مل کر ایسامحسوس کرتی ہیں۔ ماہرہ خان فہد مصطفی کے ساتھ فلم’’قائداعظم زندہ باد‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں