احسن خان

احسن خان اور نمرہ خان نے بلاول کے خطاب کی وائرل ویڈیو پر ایکٹنگ کر ڈالی

کراچی (عکس آن لائن) ورسٹائل اداکار احسن خان اور اداکارہ نمرہ خان نے شْوٹنگ کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے حالیہ بیان کی نقل اْتار کر سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔بلاول بھٹو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ جیالوں سے خطاب کے دوران ٹانگیں کو ‘کانپیں’ اور ‘کانپ’ کو ‘ٹانگ’ کہہ گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہیکہ بلاول بھٹو عوامی مارچ کے شرکاء کا جوش بڑھانے کیلئے خطاب کے دوران چیئرمین پی پی نے کہا کہ ‘آپ کا جوش وجذبہ اسلام آباد کو ہلا رہا ہے اور اسلام آباد کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔’

اس ویڈیو پر انتہائی مضحکہ خیز انداز میں نمرہ خان اور احسن خان نے ردعمل دیا اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔احسن خان کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن خان وہیل چیئر پر بیٹھے ہیں اور نمرہ خان ساتھ کھڑی ہیں اور وہ دونوں بلاول کے خطاب کے اس مختصر کِلپ پر اداکاری کر رہے ہیں۔ویڈیو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ دونوں کسی ڈرامے کے سیٹ پر موجود ہیں اور یہ ویڈیو بھی وہیں بنائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں