ثانیہ نشتر

احساس کفالت پروگرام سے متعلق جعلی پیغام پھیلانے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں، ثانیہ نشتر

راولپنڈی (عکس آن لائن)وزیراعظم کی مشیر ثانیہ نشتر نے کہاہے کہ احساس کفالت پروگرام سے متعلق جعلی پیغام پھیلانے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں، پروگرام کے تحت ملک میں 63 فیصد سروے مکمل کر لیا گیا،پروگرام میں کسی بھی سیاسی ورکر کو شامل نہیں کیا جائیگا،نئے صارفین کو احساس کفالت، احساس نشوونما وسیلہ تعلیم سمیت دیگر پروگراموں میں شامل کیا جائے گا۔

جمعہ کو مشیر وزیراعظم ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے احساس پروگرام غیر سیاسی انداز میں چلایا جائے،سروے ڈیجیٹل انداز میں اور بغیر چارجز کیا جارہا ہے، سروے کے ذریعے اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کا تعین کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ احساس کفالت ملک کے 41 شہروں تک پہنچ چکا اور 75 اضلاع میں سروے جاری ہے، پہلے فیز میں 25 اضلاع کے اندر شروع کیا گیا جبکہ 13 اضلاع میں شروع ہونا باقی ہے،اس دفعہ اساتذہ کی مدد سے ڈیجیٹل سروے کیا جائیگا۔ضلع راولپنڈی میں احساس سروے پروگرام کا اجراء کیا جارہا ہے، راولپنڈی کی سات تحصیلوں میں احساس سروے 25 جنوری سے شروع ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ نئے صارفین کو احساس کفالت، احساس نشوونما وسیلہ تعلیم سمیت دیگر پروگراموں میں شامل کیا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ احساس کفالت پروگرام کے حوالے سے جعلی میسج چلانے والوں کے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں،جعلی میسج چلانے والوں کے سوشل میڈیا پیجز کو بلاک کر دیا گیا ہے،احساس کفالت پروگرام میں کسی بھی پارٹی ورکرز کو شامل نہیں کیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ احساس کفالت پروگرام کے تحت ملک میں 63 فیصد سروے مکمل کر لیا گیا ہے،احساس کفالت پروگرام پر کام کرنے والے اساتذہ کو سیکورٹی فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کا کام ہے۔احساس سروے کے تحت تحصیل کی سطح تک رجسٹریشن ڈیسک قائم کیا جائیگا۔ انہوںنین کہاکہ احساس کفالت کا بجٹ 200 ارب ہے،احساس بجٹ کے تحت خواتین کو ماہانہ 2 ہزار روپے دیئے جائیں گے،ہسپتالوں کے اندر احساس نشونما کے تحت ملک کے 13 اضلاع میں ڈیسک قائم کیئے گئے ہیں ،دیگر شہروں میں بھی مزید ڈیسک 3 ماہ کے اندر قائم کردیئے جائیں گے راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں احساس تحفظ کے نام سے پروگرام کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں