حمزہ شہباز

احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے ضمانتی دستاویزات پر لگائے گئے انگوٹھے کے نشان کا موازنہ کرنیکا حکم دیدیا

لاہور( عکس آن لائن) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے ضمانتی دستاویزات پر لگائے گئے انگوٹھے کے نشان کا موازنہ کرنے کا حکم دیدیا۔

دوران سماعت فاضل جج امجد نذیر نے حمزہ شہباز سے استفسار کیا کہ رہائی کے وقت آپ کے انگوٹھے کا نشان لیا گیا۔ حمزہ شہباز نے جواب دیا کہ جی انگوٹھا لگایا تھا۔ فاضل عدالت نے استفسار کیا کیا یہ انگوٹھے کے نشان آپ کے ہیں۔حمزہ شہباز ضمانتی مچلکوں پر انگوٹھے کے نشان پہچان نہ سکے اور انہوںنے کہا کہ جیل حکام نے انگوٹھے ضرور لگوائے تھے۔ فاضل جج نے کہا کہ عدالت کے سامنے آپ سادے کاغذپر انگوٹھے کے نشان لگائیں اور تین جگہوں پر انگوٹھے کے نشان لے لیے گئے۔ فاضل عدالت نے حمزہ شہباز کے انگوٹھے کے نشان کا موازنہ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں