سید قائم علی شاہ

احتساب عدالت ،سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے خلاف محکمہ اطلاعات میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق انکوائری پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب

کراچی(عکس آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے خلاف محکمہ اطلاعات میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق انکوائری پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

جمعرات کو کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے خلاف محکمہ اطلاعات میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق نیب انکوائری میں سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ نیب حکام نے بتایا کہ محکمہ اطلاعات میں بھرتیوں سے متعلق انکوائری جاری ہے۔ انکوئری مکمل کرنے کیلئے وقت درکار ہے۔

عدالت نے نیب سے آئندہ سماعت پر انکوائری سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ احتساب عدالت نے مزید سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاھ کی ضمانت میں توسیع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں