وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

آڈیو لیکس کے معاملے کی انکوائری ہوسکتی ہے جس کی آڈیو لیک ہوئی اس کو انکوائری کیلئے سامنے آنا ہوگا، وزیر داخلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے کی انکوائری ہوسکتی ہے، جس کی آڈیو لیک ہوئی اس کو انکوائری کیلئے سامنے آنا ہوگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا مؤقف ہے کہ بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کی جائیں۔

رانا ثنا اللہ نے پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے سے متعلق کہا کہ پنجاب پولیس وفاق کے ماتحت نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت چھاپے کیلئے پیشگی اطلاع دینے کی پابند تھی، دروازہ توڑ کر کسی کے گھر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوتی۔
٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں